اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینٔر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی کے ساتھ امریکی حکام کے ظلم و زیادتیوں اور انہیں وطن واپسی پر بلا جواز حراست میں رکھنے کی کاروائیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ٹرمپ انتظامیہ کے اسلام دشمن جذبات کا کھلا مظاہرہ قرار دیا۔ آغا حسن نے کہا کہ امریکی باشندہ مرضیہ ہاشمی نے ایران آکر اسلامی انقلاب کا بغور مشاہدہ کیا اور ایک طویل تحقیق و تجسس کے بعد مسیحت کو چھوڑ کراسلام قبول کیا۔ موصوفہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی بنا پر پریس ٹی وی ایران کی مقبول اور معروف اینکر بن گئی۔ موصوفہ کے وطن واپس لوٹنے سے امریکی حکام کو یہ خدشہ لاحق ہوگیا کہ موصوفہ امریکی عوام کو اسلام اور انقلاب اسلامی کے متعلق اپنے تاثرات، تجربات اور مشاہدات کا اظہار کرکے ایران کے خلاف 40 سالہ گمراہ کن امریکی پروپگنڈے کا بھانڈا پھوڑ سکتی ہے اسلئے انہیں امریکہ پہنچتے ہی حراست میں لیا گیا اور انہیں جبری طور پر اسلام کی حرام کردہ چیزیں کھلا کر موصوفہ کو اسلام قبول کرنے کی بزدلانہ سزا دی گئی۔ آغا حسن نے کہا کہ موصوفہ کی جذبہ ایمانی کو توڑنے کیلئے امریکی حکام ظلم و زیادتیوں کے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے جو مسلمانان عالم کیلئے چشم کشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوفہ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کیلئے عالم اسلام سے ایک زوردار آواز بلند ہونی چاہیے ایسا کرنا ملت اسلامیہ کا دینی اور ملی فریضہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲